پی سی بی نے جنوبی افریقا کی میزبانی کا اعلان کردیا

 پی سی بی نے جنوبی افریقا کی میزبانی کا اعلان کردیا

چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان آئے گی۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کووڈ صورتحال میں بہتری کے باعث ڈومیسٹک کے ساتھ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی بھی کرنے جارہے ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان آئے گی اور جواب میں مارچ 2021 میں پاکستان جنوبی افریقا کا دورہ کرے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ نئے آئین میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ شامل نہیں اور کرکٹ کمیٹی ختم نہیں کر رہے بلکہ چیئرمین کی تلاش ہے جب کہ پی ایس ایل فرنچائز کا معاملہ عدالت میں ہے لہذا تبصرہ نہیں کر سکتے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet