نواک جاکووچ اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نواک جاکووچ

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جاکووچ اٹالین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

جاکووچ نے تیسرے راؤنڈ میں حریف کھلاڑی کو صفر کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہرا دیا۔ کوارٹر فائنل میں نواک جاکووچ کا مقابلہ جرمن کھلاڑی کوئیپفر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نواک جوکوچ کو یو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میچ کے دوران اپنے حریف کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے پر جوکوچ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گیند کو اسمیش کیا جو لائن جج کو جا لگی۔

رپورٹ کے مطابق نواک جوکوچ کا یہ عمل حادثاتی تھا لیکن قوانین کے مطابق انہیں ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

بعد ازاں نوواک جوکووچ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس صورتحال نے مجھے اداس اور نڈھال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے منتظمین سے میری بات ہوئی ہے جنہوں نے بتایا ہے کہ لائن جج خیریت سے ہیں۔

سربین کھلاڑی نے لائن جج سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس واقعے کو بطور کھلاڑی اور انسان ایک سبق کے طور پر استعمال کروں گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet