تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں شامل سیکنڈ الیون کے تمام 125 کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، تمام کھلاڑیوں کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کل ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام 125 افراد کو آج سینٹرل اسٹیشن پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سینٹرل پنجاب، کے پی، ناردرن، سدرن پنجاب کے لیے پی سی ہوٹل لاہور مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان، سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب لاہور سینٹرل اسٹیشن مقرر ہے۔
Update on Covid-19 tests of Second XI T20 squads https://t.co/1COJIFT4lN pic.twitter.com/PyhkLQbfI4
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 20, 2020
واضح رہے کہ سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ یکم اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا نتھیا گلی میں جاری دو روزہ اجلاس ختم ہوگیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی صدارت میں وسیم خان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بورڈ کی دو سالہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، احسان مانی نے پی سی بی ویژن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
پی سی بی کے مطابق وسیم خان اور ندیم خان نیشنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں تئیس ستمبر کو شریک ہوں گے جبکہ احسان مانی مختلف اجلاسوں میں شرکت کے لیے جمعرات تک گلیات میں رہیں گے۔