پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئیں

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئیں

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کی پروازیں شروع ہوگئیں، بکنگ پوائنٹس پر مسافروں کا رش لگ گیا۔

سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں پی آئی اے دفاتر کے باہر ٹکٹس کے حصول کے لیے دھکم پیل۔ ٹکٹس نہ ملنے پر سعودی عرب میں کام کرنے والے افراد نے پشاور میں پی آئی اے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

پریشان حال مظاہرین کہتے ہیں ویزوں کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ وقت پر سیٹیں نہ ملیں تو روزی چھن جائے گی ۔

سوات میں بھی سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد پی آئی اے آفس کے سامنے جمع ہو گئی۔ مالاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع سے شہری پی آئی اے آفس پہنچے تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔

مسافروں نے الزام لگایا ہے کہ ایک ٹکٹ پر اضافی دو سو ڈالر مانگے جا رہے ہیں ۔

دوسری جانب ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ایک سے دو روز میں سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت پر فلائٹ آپریشن بڑھا دیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet