چار نامور کرکٹ آل راؤنڈرز کورونا میں مبتلا

کرکٹ کا میدان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ڈیوڈ ویلی سمیت چار آل راؤنڈرز کورونا کا شکار ہوگے۔

برطانوی کاؤنٹی وائٹلی بلاسٹ میں یارکشائر کلب کے 4 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ نامور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویلی کے بعد دیگر تین کھلاڑیوں کے کورونا مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

 

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ ویلی، میتھیو فشر،ٹام کوہلر اور جوش پوئسڈن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے آئندہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کلب نے اعلان کیا کہ کورونا سے متاثرہ کھلاڑی مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔

 

ڈیوڈ ویلی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet