پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ہولڈر کا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے معاہدہ ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی سمیت متعدد مرتبہ معاہدے کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر پاکستان سپر لیگ 2020 کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پارٹنر سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔
پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس برائے 2019 تا 2021 ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای نے حاصل کر رکھے تھے تاہم پی سی بی نے ان کی جانب سے متعد مرتبہ کنٹریکٹ کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر اب یہ معاہدہ ختم کردیا ہے۔
PCB terminates contract with HBL PSL’s international media rights holderhttps://t.co/XoWcKgOEr7 pic.twitter.com/l2oO0RnSa2
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 17, 2020