وزیراعظم سے ملاقات کیوں کی؟ پی سی بی نے مصباح الحق اور اظہرعلی سے وضاحت طلب کرلی

 ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو بغیر بتائے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے رابطہ کرنے پر ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

کرکٹ بورڈ کو بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے رابطہ کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہرعلی سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ بچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور اظہر علی آئندہ ہفتے پیش ہوکر اس حوالے سے وضاحت دیں گے۔ جبکہ ملاقات میں موجود محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ایتھکس کوڈ کی سختی جھیلنے سے بچ گئے۔

واضح رہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کیے جانے پر کرکٹرز کی بےروزگاری کا مسئلہ اٹھانے کے لیے مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ نے وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet