آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی تیسری پوزیشن

پاکستانی کرکٹ ٹیم ون ڈے کے کپتان بابراعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر پر برقرار ہے۔ جبکہ پاکستان کے ون ڈے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

انگلیند اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ امام الحق 11 ویں اور فخر زمان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا اور بھارت کے جسپریت بھمرا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے کرس ووکس ساتویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے محمد عامر ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راونڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا جب کہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راونڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet