بلدیہ شرقی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی مبینہ کرپشن

بلدیہ شرقی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی مبینہ کرپشن

محکمہ ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ شرقی نےعدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے,

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی

ضلع شرقی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ وقاص سومرو اور ان کی کماؤ پوت ٹیم نے بلدیہ شرقی میں عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلدیہ شرقی کی شاہراہوں پر اسٹیمر،اور بلڈنگوں پر بل بورڈز کی بھر مار قانون نافذ کرنے والے محکمے بھی خاموش تماشائی،غیر قانونی تشہیری مواد بلدیہ شرقی کی حدوں میں آویزاں،اسٹیمر،اور بینرز کی بھر مار ایڈمنسٹریٹر محمد علی شاہ کو ڈیلی سب اوکے کی رپورٹ دی جاتی ہے، جب کہ بلدیہ شرقی کے مبینہ کرپٹ افسران لاکھوں روپے کی پیداگیری کرنے میں مصروف ہے،زیر نظر تصویر سے آپ اس بات کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں

کہ بلدیہ شرقی محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران و ملازمین کتنے طاقتور ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی کسی خاطر میں نہیں لاتے،
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو بھی اندھیرے میں رکھ کر لاکھوں روپے کی مبینہ کرپشن بلدیہ شرقی میں وقاص سومرو کے زیر سایہ کی جارہی ہے
جب کہ سپریم کورٹ کے واضع احکامات اور سخت برہمی پر بھی بلدیہ شرقی میں خلاف ضابطہ تشہیری بورڈز تاحال آویزاں ہے،بلدیہ شرقی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر محمد علی شاہ کے آنے کے بعد سے ایڈورٹائزمنٹ ڈائریکٹر اور ان کی کماؤ پوت ٹیم نے لاکھوں روپے کے عوض بلدیہ شرقی میں ایک مرتبہ پھر غیر قانونی اسٹیمر،اور بینرز کی بھر مار کر دی ہے،واضح رہے کہ غیر قانونی تشہیری مواد اور کڑوروں روپے کی مبینہ لوٹ مار جاری ہے یاد رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے محکمہ انسداد رشوت ستانی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری بھی کی جارہی تھی لیکن افسوس بلدیہ شرقی میں تعینات ایڈورٹائزمنٹ مافیا وقاص سومرو،سر فہرست ہے وقاص سومرو چیئرمین بلدیہ شرقی کے دور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے زریعے کڑوروں کا ٹیکا بھی بلدیہ شرقی کو لگا چکے ہے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو بھی اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا،سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ،سیکٹری بلدیات نجم شاہ، سیکٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی سے اپیل ہے کہ بلدیہ شرقی میں تعینات طاقتور اور کرپٹ مافیا کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں