ایسا کیا ماجرہ پیش آگیا کہ بُوم بُوم آفریدی کے گھر 20گھنٹے سے بجلی غائب؟؟؟ سابق کپتان آگ بگولہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر برہم دکھائی دے رہے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے لیکن پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ اُن کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔

انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی آتی نہیں مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔‘

20 گھنٹے سے بجلی سے محروم سابق کپتان کے دل کا حال جان کر عوام بھی ان کے ساتھ مل گئے ہیں اور ان کے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔

طوفانی بارشوں کے بعد ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے گھر میں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی، مسلسل چلنے والے جنریٹر نے بھی جواب دیدیا تاہم شاہد آفریدی اس لحاظ سے خوش نصیب رہے کہ ان کے گھر میں برساتی پانی داخل نہیں ہوا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet