يو ايس اوپن مینز کا فائنل آسٹريا کے ٹينس اسٹار ڈومینک تھیم نے حاصل کر ليا۔ يہ ان کے کيريئر کی پہلی گرينڈ سلم کاميابی ہے۔
ستمبر میں ہونے والے یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں شائیقن سپر اسٹارز کو نہ دیکھ سکے۔
ایونٹ میں سيڈ ون نوواک جوکووچ بھی ڈس کواليفائيڈ ہوگئے تھے۔
آسٹرين ٹينس اسٹار نے يو ايس اوپن ميں ملنے والے سنہری موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ گرينڈ سلم جیتا۔ فائنل میں آسٹرين ٹینس اسٹار کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر سے تھا۔
ڈومينک کو پہلے 2 سيٹ ميں 6 -2 اور 6 -4 سے شکست ہوئی، ليکن اگلے 2 سيٹ انہوں نے 6 -4 اور 6 -3 سے جيت ليے۔
فائنل سيٹ ٹائی بريکر پر ڈومينک نے جيت کر يو ايس اوپن کے ٹائٹل سميت زندگی کا پہلا گرينڈ سلم بھی جيت ليا۔