ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے آغاز سے پہلے ہی پی سی بی کی انتظامی غفلت سامنے آگئی

پاکستانی کھلاڑی

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن خدشات سے دوچار ہوگئی۔ کورونا کلیئرنس کے بغیر ایسوسی ایشن پلیئرز کے فٹنس ٹیسٹ لے لیے گئے۔ بورڈ حکام کے اس اقدام نے تمام کرکٹرز اور اسٹاف کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کے لیے کرکٹرز کو بلانے والی صوبائی ٹیموں نے اس بات کا قطعی طورپر خیال نہیں رکھا کہ ان میں سے کوئی کورونا پازیٹو اور دوسروں کے لیے خطرہ بھی بن سکتا ہے۔

پروٹوکول کے تحت ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے 2 ٹیسٹ منفی آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر پی سی بی کی طرف سے ان کو اطلاع پہنچائی گئی کہ پیر کو پہلا ٹیسٹ خود اپنے علاقوں میں کرائیں۔ دوسرا بدھ کو بورڈ کے زیر انتظام ہوگا۔

ابتدائی ٹیسٹ کی پالیسی پر کھلاڑی اور آفیشلز پریشان ہیں، انھیں کسی مخصوص لیبارٹری اور فیس کی ادائیگی کے طریقہ کار کا نہیں بتایا گیا۔ صرف رپورٹ انتظامیہ کو بھجوانے کا کہا گیا ہے۔

دونوں رپورٹس منفی آنے پر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف 20 ستمبر سے  بائیو سیکیور ببل میں اپنی ٹیم کا کیمپ جوائن کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet