میزبان ٹیم انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 24 رنز سے شکست دے کر پہلے میچ کا بدلہ لے لیا اور تین میچوں کی سیزیز ایک ایک سے برابر کرلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 231 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلین ٹیم 207 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔
مہمان ٹیم نے پہلے ٹاس چیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر بلے باز جیسن رائے نے عمدہ آغاز کرنے کی کوشش کی لیکن 21 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے، جوائے روٹ نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔
ایون مورگن سب سے زیادہ 42 رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے۔
اسی طرح چارلس ووکیز نے 26، ٹام کیورن 37 جبکہ عادل رشید نے 35 رنز بنا کر چیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مقررہ پچاس اوورز میں انگلینڈ نے حریف کو 231 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں آسٹریلین ٹیم کے تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پر کھڑا نہ ہوسکا کپتان ارون فنچ اور مارلوس لبوشین کی ایک سو سات رنز کی شراکت بھی آسٹریلیا کو فتح نہ دلواسکی.
ارون فنچ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن ٹیم کو پھر بھی شکست سے نہ بچا سکے۔ مارنس نے 48 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ الیکس کیری نے 36 اسکور بنائے۔ آسٹریلیا مقررہ اوورز میں 207 رنز بنا کر ڈھیر ہوگیا۔ دونوں ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو مانچسٹر میں ہوگا.