جاپان کی ناؤمی اوساکا نے يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جيت ليا

ناؤمی اوساکا

جاپان کی ناؤمی اوساکا نے بيلا روس کی وکٹوريہ اذارينکا کو ہراکر يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جيت ليا۔

يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ کے ويمنز سنگلز فائنل ميں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے شاندار کھيل پیش کرکے بيلا روس کی وکٹوريہ اذارينکا کو ہرا ديا۔ اوساکا کو پہلے سيٹ ميں 6-1 سے شکست ہوئی۔

بتدا میں شکست کے بعد اوساکا نے جارحانہ کھيل کا مظاہرہ کيا اور دوسرا اور تيسرا سيٹ 6-3 ، 6-3 سے جيت کر ٹائٹل اپنے نام کيا۔ اوساکا کا يہ دوسرا يو ايس اوپن، جب کہ کيرئير کا تيسرا گرينڈ سلم ہے۔

جاپانی ٹينس اسٹار نے پورے ايونٹ کے دوران نسلی تعصب کيخلاف منفرد احتجاج بھی ريکارڈ کرايا۔ وہ ہر ميچ ميں متاثرہ افراد کے نام والا ماسک پہن کر آئيں۔

دوسری جانب يو ايس اوپن کا مينز سنگلز فائنل آج ہوگا۔ آسٹريا کے ڈومنيک تھيم اور جرمنی الیگزینڈر ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet