کرکٹ کا میدان جلد سجے گا، زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد کب؟ جانئے خبر میں

زمبابوے کرکٹ ٹیم جلد پاکستان آئے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا ابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئر کر لیا جسے آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے بھی زمبابوے کرکٹ کو آگاہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ پاک زمبابوے سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بائیو سیکور ماحول کے انتظامات سے بھی استفادہ کرے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین سے بھی بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مدد لی جا رہی ہے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، جبکہ سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet