سوشل میڈیا کے مشوروں پر پلاننگ نہیں کرتے، مصباح الحق

مصباح الحق کا کہنا ہے ممکنہ پلان بھی نظر میں ہوتے اسی کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔
 مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے مشوروں پر پلاننگ نہیں کرتے۔

پریس کانفرنس میں ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ٹور کی مصروفیات میں ہمیں تو اکثر اوقات یہ معلوم بھی نہیں ہوتا کہ سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے، کبھی ایسا ضرور ہوجاتا ہے کہ ایک رائے عامہ بنے اور اتفاق سے ہمارا فیصلہ بھی اس کے مطابق ہو، اسی سے یہی تاثر جاتا ہے کہ شاید ہم نے لوگوں کی باتوں سے متاثر ہوکر فیصلہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہر ٹور کے بارے میں تیاریاں اور غور فکر پہلے سے کیا گیا ہوتا ہے، ممکنہ پلان بھی نظر میں ہوتے ہیں،ہم اسی کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet