سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سڑک پر کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں کے ساتھ بولنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر بغیر کسی رن اپ کے بولنگ کررہے ہیں، بیٹسمین نے پہلی گیند پر انہیں شاٹ مارا لیکن باقی گیندیں انہوں نے ڈاٹ کرائیں۔
Guess who is playing cricket like old times in the streets of Lahore right now?
Familiar bowling action?#cricket #boys #fun pic.twitter.com/OJmAcUNfKS— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 6, 2020
شعیب اختر نے ویڈیو میں کیپشن لکھا کہ ’اندازہ لگائیں کہ ابھی لاہور کی گلیوں میں ماضی کی طرح کون کرکٹ کھیل رہا ہے؟ بولنگ ایکشن سے آپ واقف ہیں۔‘
مداحوں کی جانب سے بھی شعیب کی ویڈیو کو خوب سراہا ہے، ویڈیو کو تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا، متعدد مداحوں نے اسے ری ٹویٹ کیا اور ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ تو وہی بولر ہے جو اپنے دور میں مخالف بیٹسمینوں کے لیے دہشت کی علامت تھا۔‘
واضح رہے کہ پاکستان اسٹریٹ کرکٹ کا مرکز ہے، قومی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی اسٹریٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور آج قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔