انگلش باؤلرز ہینڈ سینیٹائزرکوبال ٹیمپرنگ کے لیے استعمال کرنے لگے۔ کاؤنٹی کرکٹ میں اسے گیند پر لگانے والے بولرمچ کلیڈن کو معطل کردیا گیا۔
آئی سی سی نے گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی عائد کی تو بولرز نے نت نئے طریقے ڈھونڈنا شروع کردیے۔
انگلش باؤلر نے کاونٹی کرکٹ کے دوران ہینڈ سینی ٹائزرز کو استعمال کیا۔
مقامی انگلش ٹیم کے مچ کلیڈن کو گیند پر ہینڈ سینیٹائزر لگانے کے جرم میں معطل کردیا گیا ہے۔
آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے رائٹ آرم میڈیم پیسر پر الزام ہے کہ انھوں نے میچ کے دوران ہینڈ سینیٹائزر استعمال کیا۔ وہ تین وکٹیں لینے میں کامیاب رہے تھے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔