نوواک جوکووچ یوایس اوپن سے ڈس کوالیفائی ہوگے

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ
ٹینس کے عالمی نمبرون کھلاڑی نوواک جوکووچ لائن جج کو نادانستہ طور پر گیند مارنے پر یوایس اوپن ٹورنامنٹ کے لئے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔ جوکووچ معافی مانگنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ، اسپین کے کھلاڑی سے پہلا گیم ہار گئے۔

جوکووچ چھ کے مقابلے میں پانچ پوائنٹ کے خسارے میں تھے، مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جیب سے گیند نکالی اور اسے ریکٹ کی مدد سے پیچھے کی جانب مار دیا۔

عقب میں موجود خاتون لائن جج کو یہ گیند گردن پر جا کر لگی۔ جوکووچ نے اس غیردانستہ حرکت پر لائن جج سے فوری معافی مانگ لی، کھیل کے قواعد کے تحت کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔

جوکووچ ٹورنامنٹ کے فیورٹ کھلاڑی تھے۔ کیرینو بسٹا سے مقابلے سے قبل جوکووچ نے دوہزار بیس میں کوئی بھی میچ نہیں ہارا تھا۔ وہ چھبیس میچوں سے ناقابلِ شکست تھے۔

تینتیس سالہ جوکووچ اگر یہ ٹورنامنٹ جیت جاتے تو یہ ان کی 18ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل فتح ہوتی اور وہ رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کی ٹائٹل فتوحات کے مزید قریب آجاتے۔ جوکووچ پریس کانفرنس کیے بغیر ہی فلشنگ میڈوز سے واپس چلے گئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet