کراچی میں یوم دفاع پر ہاکی فیسٹیول

ہاکی فیسٹیول
یوم دفاع کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہاکی فیسٹیول میچ کا انعقاد کیا گیا۔

کے ایچ اے ہاکی گراؤنڈ پر یوم دفاع کے حوالے سے فیسٹیول میچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی اورنج نے سجاس الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

جبکہ دوسرے میچ میں چیف منسٹر الیون نے کراچی اکیڈمی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

جبکہ تیسرا میچ انڈر 15 الیون اور ویمنز الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں انڈر 15 الیون ایک کے مقابلے میں 2 گول سے فتح اپنے نام کی۔

اس تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر شہلا رضا تھیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پر ہاکی کا خوبصورت میلا سجانا کے ایچ اے کا اچھا اقدام ہے۔

یوم دفاع کے اس فیسٹیول میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں صوبائی وزیر شہلا رضا نے انعامات تقسیم کیے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet