کرکٹ کی بحالی کیلئےدورہ انگلینڈ اہمیت کاحامل تھا: مصباح الحق

مصباح الحق
چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہےکہ کرونا کی وجہ سے انگلينڈ کا دورہ کافی اہم تھا،پاکستان ڈوميسٹک کرکٹ سے متعلق اہم فيصلے ہوئے،ڈائريکٹرڈوميسٹک نديم خان کيساتھ مل کربات کروں گا۔

پیرکولاہورمیں ہيڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر کام ميں بہتری کي گنجائش رہتی ہے، ٹيم ميں تمام بولرز نوجوان ہیں اور وقت کے ساتھ تجربہ آئے گا،طویل مدت منصوبہ بندی کےتحت آگےبڑھ رہےہیں۔

مصباح الحق نےبتایا کہ کرکٹ کی بحالی کیلئےدورہ انگلینڈ اہمیت کاحامل تھا،دورہ انگلینڈ سے مثبت چیزیں سامنےآئیں۔انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کھیلناآسان نہیں تھا۔

مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کےحوالےسےکافی معاملات حوصلہ افزاءہیں،کپتان بابراعظم کو تمام فيصلوں کا اختيار ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامی کےبعدٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کیا،مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کوتسلسل کیساتھ مواقع دیں گے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet