آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ملان 42 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سب سے بہترین بیٹنگ ایوریج رکھنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔
Malan may be out now, but he’s building a fine T20I record!#ENGvAUS pic.twitter.com/3XWdycw8EP
— cricket.com.au (@cricketcomau) September 6, 2020
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا وہ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ڈیوڈ ملان نے ناصرف کوہلی کو پیچھے چھوڑا بلکہ بیٹنگ اوسط میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی تیسرے نمبر پہنچا دیا۔
فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب بھارتی بلے باز منیش پانڈے اور کے ایل راہول ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی، ڈیوڈ ملان نے 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم انگلش سرزمین پر موجود تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔