سرفراز احمد کے بعد بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی آگئی شامت، اہلیہ نے تصویر شئیر کردی

سرفراز احمد کے بعد بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی شامت آگئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ نمبر ون آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی جمائی لیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز ٹی 20 میچ کھیلا گیا اس دوران آسٹریلوی اسٹار بیٹسمین اسٹیو اسمتھ جمائی لیتے رہے جس کی تصاویر وائرل ہوگئی، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019 میں میچ کے دوران جمائی لینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیو اسمتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’لیجنڈ بی لائیک۔‘ 

سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ساتھ ہی کرس گیل، مہندر سنگھ دھونی کی بھی جمائی لیتے ہوئے تصاویر شیئر کی۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے جمائی لی تھی اس وقت بھی سرفراز کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔

چند روز قبل سابق کپتان معین خان نے سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت پر غور نہیں بلکہ انہیں شامل کرنا چاہئے اور رضوان کو اسٹینڈ بائی پر رکھنا چاہئے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet