تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے سیریز کے پہلے میچ مین انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ انگلینڈ کو سیریز مین ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو ساٹھ رنز بنائے۔ جس میں ڈیوڈ وارنر اور ارون فنچ کا اہم کردار تھا ڈیوڈ وارنر نے اوپنر کی حیثیت سے اٹھاون رنز کی شاندار اننگز کھیلی
انکے ساتھ ارون فنچ نے بھی چھالیس رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر بیس اوورز میں ایک سو ساٹھ رنز بناسکی۔
انگلش ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو بٹلر نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن تنتالیس کے سکور پر بئیر اسٹور آوٹ ہوگئے۔ ان کے بعد ڈیوڈ میلان نے کریز پر خوب قدم جمائے اور اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کرادار ادا کیا۔
انگلش ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باسٹھ رنز بناکر فتح اپنے نام کی۔