پاکستانی ٹینس اسٹار اور ان کے برطانوی پارٹنر انگلوٹ کو پہلے میچ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یو ایس اے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبل ایونٹ کے ایک میچ میں امریکی جوڑی نے اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر کو دو ایک سے شکست دے دی۔
اعصام الحق اور انگلوٹ نے پہلا سیٹ جیت لیا تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سال اپریل میں ایک انٹرویو میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا تھا کہ میں نے انگلینڈ سمیت دیگر ممالک کی شہریت صرف پاکستان کے لیے ٹھکرائی ہے۔
اعصام الحق نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کوشش کر رہے ہیں کہ جتنے لوگوں کی مدد ہو سکے وہ کریں۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں 40 سال کا ہوگیا ہوں مگر عمر صرف ایک نمبر ہے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کرکٹ سے گلا نہیں ہے لیکن دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔