پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین کو بگ تھری سے نکل کر فیصلے کرنا ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احسان مانی نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے آئی سی سی کے چیئرمین کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بگ تھری کی سیاست انگلینڈ، انڈیا اور آسٹریلیا نے 2014 میں شروع کی تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئی سی سی کا نیا چیئرمین بگ تھری سے نہیں ہونا چاہیے۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے واضح طور پر کہا کہ میں آئی سی سی کا چیئرمین بننے کا خواہش مند نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی میں مفادات کا ٹکراؤ ہے جب کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے آئی سی سی میں آزادانہ ڈائریکٹرز ہونے چاہئیں۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کے فنڈنگ ماڈل میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔