احتساب سے پہلے اختلاف! پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ کا جائزہ لینے سے پہلے ہی کرکٹ کمیٹی کے چیرمین اقبال قاسم نے استعفی دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے سابق اسپنر نے اختیارات میں کمی کے باعث عہدہ چھوڑا۔ کرکٹ کمیٹی کو آئندہ ہفتے قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ پر کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
دو سال میں کمیٹی کےتیسرےچیئرمین مستعفی ہوئے پی سی بی کوکرکٹ کمیٹی کا نیا سربراہ ڈھونڈنا ہوگا۔
رواں سال 31 جنوری کو 50 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ جب کہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی شامل ہیں۔
ہ گیڈ کوچ مصباح الحق دورہ انگلینڈ پر اپنا بیان پیر کو دیںے، امکان یہی ہے کہ وہ پریس کانفرنس کر کے دورے میں ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے۔