پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 208 میچوں پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا شیڈول جاری کردیا۔
قومی ٹی ٹونٹی کپ کا فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
یکم سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کی میزبانی لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔
قومی انڈر نائنٹین کرکٹ کے مقابلے 13 اکتوبر سے 29 نومبر تک لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں ہوں گے۔
قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچز 25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔ فرسٹ کلاس میچز کا آغاز بھی18 اکتوبر سے کراچی میں ہی ہوگا۔
پاکستان کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ آٹھ سے 31 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس فارمیٹ میں سیکنڈالیون ٹیموں کا ٹورنامنٹ 16 سے 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔