یو ایس اوپن کے سنسنی خیز مقابلے جاری

یو ایس اوپن
یو ایس اوپن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ مینز سنگلز میں مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے گئے۔ جن میں یونان، کینیڈا، کروشیا، لتھوانیہ، فرانس اور سپین کے کھلاڑیون نے فتح سمیٹی۔

مینز کیٹگری میں پہلا مقابلہ یونان اور میزبان امریکا کے کھلاڑیوں کے درمیان ہوا۔ سٹیفنس نے میکسیم گریسی کو سات چھ، چھ تین اور چھ چار کے واضح فرق سے شکست دی اور برتری حاصل کی

دوسرے میچ میں کینیڈا کے ڈینس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپانی کھلاڑی کو ہرایا۔ انہوں نے حریف کھلاڑی کے خلاف چھ چار، چھ چار اور چھ دو سے فتح اپنے نام کی۔

ایک اور میچ میں لتھوانیہ کے کھلاڑی نے میزبان امریکی کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔ اسی طرح کروشیا کے کھلاڑی کورس نے ارجنٹائن کے کھلاڑی کو سات پانچ، چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔

آخری دونوں میچز میں بھی امریکی کھلاڑیون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک میں سپین اور دوسرے میں فرانس کے کھلاڑی نے فتح سمیٹی۔ 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet