پی ایس جی کے برازیلین اسٹار کھلاڑی نیمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز لیگ کے دو اور کھلاڑیوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، تاہم ان کھلاڑیوں کا نام ظاہر نہیں کیا جاریا ہے۔ دیگر دو کھلاڑیوں میں ڈی ماریہ اور لیاندرو پاردیس کے کورونا سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
چیمپئنز لیگ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ تین پی ایس جی کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جن کا ہیلتھ پروٹوکول کے تحت علاج جاری ہے۔
اس سے قبل ترکی کے سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوئے تھے۔
سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ فٹبالر کی اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔
46 سالہ رشدی نے سال 2002 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا۔