پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچزکا شیڈول جاری؛ بڑی خبر سے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گی

پی ایس ایل
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختصر فارمیٹ پر کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ میچوں کے شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے چاروں میچز 14 سے 17 نومبر کو لاہورمیں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپرلیگ کا فائنل 17 نومبرکو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کر دیےگئے تھے۔ میچزکی تاریخوں کوچاروں ٹیموں کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کورونا پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چاروں میچزبنددروازوں میں کھیلے جانے کا پلان ہے، جس کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet