ٹی ٹوئنٹی کی نئی عالمی ریکنگ جاری، بابراعظم پہلی پوزیشن پر برا جمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی ریکنگ جاری کردی۔ سیریز برابر ہونے پر پاکستان اور انگلینڈ اپنی اپنی پوزیشن پر موجود ہیں۔ مختصر فارمیٹ کی پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے پاس ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہونے پرانڈیا کا بھی خواب ٹوٹ گیا۔ انگلینڈ کی شکست کی صورت میں انڈین ٹیم کی پوزیشن تبدیل ہونا تھی جس کو پاکستان نے تیسرے میچ میں فتح سے چکناچور کردیا۔

عالمی رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر آسٹریلیا موجود ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 278 ہے۔ اسی طرح دوسری پوزیشن انگلینڈ اور تیسری انڈیا کے پاس موجود ہے۔

پاکستان تیسرا میچ جیتنے کے بعد چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے۔ عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر جنوبی افریقا، چھٹے پر نیوزی لینڈ اور ساتویں پر سری لنکن ٹیم موجود ہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں انکے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین کا حصہ نہیں۔ اسی طرح باؤلنگ کے شعبے میں عماد ساتویں اور شاداب نویں نمبر پر موجود ہے۔ آل راونڈز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet