قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی ڈیبیو ٹی 20 میچ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
5️⃣0️⃣ on T20I debut for Haider Ali ? ?
He’s taken just 28 balls to reach the mark ? #ENGvPAK SCORECARD ▶️ https://t.co/WA7iUHz2m0 pic.twitter.com/sx2yWTCesz
— ICC (@ICC) September 1, 2020
حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں 28 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، انہیں 54 رنز پر کرس جارڈن نے بولڈ کیا۔
واضح رہے کہ ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ عمر امین نے 47 رنز بنائے تھے ، اس کے علاوہ محمد حفیظ نے 46 ، حسین نے 41 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
بیٹنگ کوچ یونس خان نےحیدر علی کو ڈیبیو کیپ دیا تھا جس کے بعد تمام ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد پیش کی تھی۔
Haider Ali is making his international debut, just eight months on from representing Pakistan at the U19 @cricketworldcup ?
WATCH some of his ? shot-making from that tournament ? #ENGvPAK pic.twitter.com/Od6eA9kKG0
— ICC (@ICC) September 1, 2020
خیال رہے کہ اس سے قبل حیدر علی نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی توجہ سلیکٹرز کی جانب مبذول کروائی تھی، وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے تھے۔
خیال رہے کہ ٹی 20 میں ریکارڈ بنانے پر حیدر علی کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا اور سابق کھلاڑیوں سمیت ان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے نظر آئے اس سے قبل سابق کھلاڑیوں انہیں ٹی 20 میں موقع دینے کا مطالبہ کیا تھا.