ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری میچ؛ پاکستان اور انگلینڈ آج پھر ٹکرائیں گے

پاکستان اور انگلینڈ کا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کو برابری پر ختم کرنے کے لئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ہوگا۔ قومی کرکٹرز سیریز کا آخری میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے پاس سیریز میں کم بیک کرنے بہترین موقع ہے۔ بصورت دیگر کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10 میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔

دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔

2009 میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو اڑتالیس اسکور کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ 2016 میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو نو وکٹ سے ہرا کر وکٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت اپنے نام کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet