اہم انگلش کھلاڑی اسکواڈ سے باہر، انگلینڈ کیلئے پریشانی

انگلش کرکٹ ٹیم
انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ اور مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے باہر کر دیا گیا۔

آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

سیریز کے لیے این مورگن کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ کپتان جوروٹ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں البتہ انہیں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 والد کی ناساز طبیعت کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس بھی آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

اوپنر جیسن روئے جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکے وہ بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم امکان ہے کہ انہیں ون ڈے سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے اگلے ماہ دورہ انگلینڈ کا اعلان کرتے ہوئے 21 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا ہے۔ایرون فنچ کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم 4 ستمبر سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔

آسٹریلیو ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، خراب کارکردگی کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے میکسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet