انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر کی ہمت 2 اوورز بعد ہی جواب دے گئی۔
انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش اوپنرز جونی بیرسٹو اور ٹام بینٹن نے پاکستانی پیسر کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، پہلے اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا جڑنے کے بعد دوسرے کی پہلی ہی بال بھی فضائی روٹ سے باہر بھیج دی۔
تیسری گیند کے بعد محمد عامر کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی،چوتھی کے بعد فزیو کو بلانا پڑا، اوور مکمل کرتے ہی بابر اعظم نے ان کو میدان سے باہر روانہ کردیا،پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی انجری کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے دو اوورز میں 25رنز دیئے۔