کپتان بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی میچ میں اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار

بابراعظم کا میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف 160 سے 165 کا تھا لیکن 195رنز بنالئے، محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن پلان کے مطابق اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔

محمدعامر کی انجری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک اہم بولر ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایون مورگن اور ڈیوڈ میلان نے بہترین اننگز کھیلی، بولرز نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہوگا، خود بھی سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد اور پرامید ہوں کہ اگلے میچ میں کم بیک کیساتھ سیریز برابر کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet