ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان پر پلڑا بھاری

پاکستان اورانگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچ
پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج پھر مدمقابل ہونگی،،ایونٹ کے تمام میچز مانچسٹر کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،،ماضی کے اعدادوشمار کے مطابق انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ماضی میں سولہ بار مدمقابل آئیں ہیں،،جس میں چار بار پاکستانی ٹیم کامیاب ٹھہری جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے دس میچز اپنے نام کئے،،دو میچز بے نتیجہ رہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تمام میچز دوہزار چھ سے دوہزار انیس کے درمیان کھیلے گئے،،جس میں پاکستان کی فتح کا تناسب تیس فیصد رہا

پاکستان کے ماضی قریب میں کھیلے گئے پانچ میچز میں ایک میں پاکستان فتح یاب ہوا ، ایک بے نتیجہ رہا اور دوہزار پندرہ اور دوہزار انیس میں کھیلا گیا آخری میچ انگلینڈ کی ٹیم کے نام رہا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet