مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے 71 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن ہیں۔
پاکستان نے سرفراز احمد کی بجائے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا کیوں کہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ رضوان فرسٹ چوائس ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 30 اگست کو مانچسٹر میں ہی کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دی ہے۔