گرین شرٹس کیلئے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کا امتحان کل سے شروع ہو رہا ہے۔
پاکستان سیریز جیت کر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔
ٹیسٹ میں سرتوڑ کوشش کے بعد ہارنے والی ٹیم کا دوسرا امتحان شروع ہونے والا ہے۔ تین ٹیسٹ میچز کے بعد اب تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ انگلینڈ کی موجود پوزیشن عالمی نمبر دو ہے۔ پاکستان اگر سیریز میں تین صفر سے جیتا تو عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل ہوجائے گی اور انگلینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔
اگر انگلینڈ نے تین صفر سے پاکستان کو شکست دی تو پاکستان عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آجائے گا۔ شیڈول کے مطابق دوسرا میچ تیس اگست اور تیسرا میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔