دنیا کے تیز ترین شخص عالمی وبا کا شکار، سماجی تنہائی اختیار کرلی

 یوسین بولٹ بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئے
دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

مہلک وبا سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے ازخود سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔

دنیا کے تیز ترین قرار دیے جانے والے شخص یوسین بولٹ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوسین بولـٹ نے 34 ویں سالگرہ کی خوشی میں مہلک وبا کے حوالے سے بتائے جانے والے ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کردیا تھا۔

سالگرہ کی خوشی میں منعقد ہونے والی پارٹی میں نہ تو شرکا نے ماسکوں کا استعمال کیا اور نہ ہی سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوسین بولٹ کا جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے از خود سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet