شیخ کمیونیٹی نیب کے شکنجے میں،بلدیاتی ملازمین میں خوشی کی لہر
کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کی نیب کے ہاتھوں زمینوں ودیگر کرپشن کے کیسز پر گرفتاری کے بعد بلدیاتی اداروں میں ہُو کا عالم پایا جاتا ہے جس کی اہم وجہ بلدیاتی اداروں میں روشن علی شیخ کی کرم نوازیوں کی وجہ سے کرپٹ افسران کی تعیناتیاں ہیں جبکہ میونسپل کمشنر لیول سمیت کئ تعینات افسران بھی دم بخود ہیں کہ جس افسر کا نام کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے چل رہا تھا اسے اچانک گرفتار کر لیا گیا ہے، روشن علی شیخ کے قریبی رشتہ دار منصور شیخ جو کہ بلدیہ شرقی میں تعینات ہیں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اور تاحال مال بٹورو پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کے ثبوت انقلاب نیوز کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کو فراہم کر دئیے گئے ہیں جبکہ رحمت اللہ شیخ جو کہ اسوقت معطل ہیں لیکن ان کا نام ایک ضلعی بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے چل رہا ہے ماضی میں ڈی ایم سی ایسٹ میں بطور ایڈمنسٹریٹر کروڑوں روپے بٹور کر منسٹرز کے ساتھ منسلک ہو گئے جبکہ بلدیہ عظمی کراچی میں مظہر شیخ، بلدیہ جنوبی میں فرحان شیخ، لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن میں گلشن شیخ اور بلدیہ شرقی میں منصور شیخ تاحال تعینات ہیں اور کرپشن کے ریکارڈز قائم کر رہے ہیں جس میں کنگ آف کرپشن منصور شیخ بلدیہ شرقی کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے ہے بلدیاتی افسران وملازمین کا کہنا ہے کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ کی جانب سے بلدیاتی اداروں میں کمیونیٹی کی بنیاد پر کرپٹ افسران تعیناتیوں کی بھی سخت تحقیقات ہونی چاہیئں اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ اور لوکل گورنمنٹ میں تعینات ضمیر عباسی سے گزارش کرتے ہیں کہ بلدیاتی اداروں کو مذکورہ کرپٹ افسران سے پاک کرنے کیلئے فوری کردار ادا کریں جبکہ نیب سے گزارش ہے کہ وہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں تاکہ بلدیاتی اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے.
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89