معروف باکسر عامر خان کا کٹھن وقت میں حکومت سے بھرپور تعاون، باکسنگ اکیڈمی کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش

معروف پاکسستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان
معروف پاکسستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں واقع باکسنگ اکیڈمی کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کردی۔

 باکسر عامر خان کا کہنا ہےکہ کورونا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت کا بھرپور تعاون کرنا چاہتا ہوں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکسستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عامر خان فاؤنڈیشن پاکستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کی خواہشمد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں لگ بھگ 1000 بیڈز لگانے کی جگہ میئسر ہے اور اسے حسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ کورونا سے متاثرہ افراد کو دور رکھنا بہتر ہوتا ہے اس لئے اسلام آباد میں اکیڈمی اس حوالے سے انتہائی مناسب جگہ ہے۔

اس سے قبل عامر خان کی جانب سے برطانیہ کے شہر بولٹن میں تعمیر شدہ چار منزلہ عمارت کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet