ٹی ٹوئنٹی سیریز، انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے پاکستان کے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے پاکستان کے 17 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخاراحمد، شاداب خان اور عماد وسیم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سرفرازاحمد، محمد رضوان، حیدرعلی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خوشدل شاہ، محمدحسنین، نسیم شاہ اور وہاب ریاض بھی شارٹ لسٹ فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز مانچسٹر میں کھیلی جائے گی اور یہ میچز 28، 30 اگست اور یکم ستمبرکو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے اور اب تک ہونے والے 2 ٹیسٹ میں سے ایک میں قومی ٹیم کو شکست جب کہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet