غیرملکی خبررسان ادارے کی رپورٹ کے پروگرام کے دوران امریکی ریاست لوئیسیانہ کے شہر نیو آرلینس میں کروناوائرس سے ہلاکتوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا کہ اسی دوران معروف خاتون صحافی روپڑیں۔
We love you, Hoda. ❤️ pic.twitter.com/rocZr8J4EE
— TODAY (@TODAYshow) March 27, 2020
خیال رہے کہ نیوآرلینس ہوڈا کوٹب کا آبائی شہر رہ چکا ہے جہاں کروناوائرس سے مسلسل اموات پر خاتون کا صبر کا ضبط ٹوٹ گیا اور وہ پروگرام کے دوران آب دیدہ ہوگئیں۔ پروگرام کی ہوسٹ نے صحافی کو دلاسہ دینے کی کوشش کی۔
پروگرام کے دوران خاتون ہوسٹ کے ساتھ ساتھ ہوڈا کوٹب نے بھی امریکی رگبی کے کھلاڑی ’’ڈریو بریز‘‘ سے کئی سولات کیے۔ کھلاڑی نے کروناوائرس سے متاثرہ لوئیسیانہ ریاست کی مدد کے لیے 5 ملین ڈالر امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیسے ہی انٹرویو مکمل ہوا منصفہ کی آنکھیں بھر آئیں۔ اس دوران ہوسٹ نے حوصلہ دیتے ہوئے صبر کرنے کی درخواست کی جس پر صحافی نے معافی مانگی اور کہا میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست لوئیسیانہ میں اب تک کروناوائرس کے 2 ہزار 305 کیسز رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سے 83 افراد ہلاک ہوئے۔ نیو آرلینس میں 997 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے۔