پانچ سو ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی کی وکٹ تحفے میں مل گئی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی سے بنی ہوئی یہ وکٹ پیش کی گئی ہے، خوبصورت فریم میں سجی یہ وکٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے فاسٹ بولر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ شروع ہونے سے پہلے ایک چھوٹی سی تقریب کے دوران دی۔
اسٹیورٹ براڈ جیمز ایندرسن کے بعد دوسرے بولر ہیں جنہوں نے 500 سے زیادہ ٹیسٹ شکار کیے ہیں، براڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر کریگ بریتھ ویٹ کو آوٹ کرکے اپنی 500 وکٹ مکمل کی تھیں۔
اسی تقریب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ای سی بی کے چیئرمین کولن گریوز کو دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی، کولن گریوز کےعہدے کی معیاد رواں ماہ میں ختم ہورہی ہے۔