شاہد آفریدی نے خیبرپختونخوا میں کون سی اہم زمداری نبھانے کا اعلان کر دیا؟

 شاہد آفریدی
خیبرپختونخوا کےعلاقے ٹانک میں پندرہ سالوں سے بند لائبریری کھولنے کی ذمہ داری کرکٹر شاہد آفریدی اٹھا لی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ٹانک میں 15 سالوں سے بند پبلک لائبریری کی حالت زار دیکھی تو انہوں نے کہا کہ اسے لائبریری کی حالت کر بہت دکھ ہوا۔

آفریدی نے کہا کہ لائبریریاں علم پھیلانے کا زریعہ ہیں اور نوجوان ہمارے مستقبل ہیں ان کی تعلیم پر توجہ دینا ہماری زمہ داری ہے لائبریری کو دبارہ کھولنے اوراس کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے شاہد آفریدی فائونڈیشن تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet