*بلدیہ شرقی میں عدالتی احکامات کا مزاق*
*گریڈ 18 کے دو متنازعہ افسر زرخیز عہدوں پر تعینات۔۔*
کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی میں چہیتے افسر پر اعلی عہدوں کی بارش،گریڈ18 کا متنازعہ او پی ایس افسر عدالتی احکامات کے خلاف گریڈ18 کی دو اہم پوسٹوں پر تعینات، ڈائریکٹر پرچیز،اینڈ ڈائریکٹر کونسل منصور شیخ، اکاؤنٹ آفسرجاوید شیخ ، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفسر روشن میعمن بیٹر کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف،جب کے گریڈ 17 ہونے کے بعد موصوف کو اینٹیریر سندھ واپس جانا چاہیئے لیکن جاوید شیخ کے بیٹر اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفسر روشن میعمن کا کوئی کچھ بھی نہیں کر سکتا کیونکہ وہ جاوید شیخ کے قریبی ساتھی ہے،واضح رہے کہ منصور شیخ اور جاوید شیخ سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کے قریبی رشتے داروں میں شمار ہوتے ہے اسی لیے ریونیو والے محکمے
منافع بخش عہدوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے،من پسند افسران کو اعلی عہدوں سے نوازنے پرادارے کے سینئر افسران میں سخت بے چینی اور اضطراب پھیلنے لگا،بلدیہ شرقی کے انتظامی امور بری طرح متاثر،افسران نے عدالت عظمی ،تحقیقاتی اداروں سمیت حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایم سی ایسٹ کے حکام نے حیران کن طور پر ادارے کے دو اعلی ترین عہدوں پر جونیئر او پی ایس افسر کو تعینات کررکھا ہے،بلدیہ شرقی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید شیخ گریڈ17 کے افسر ہیں جو کے گریڈ 18 کی سیٹ کے مزے لے رہے ہے،تاہم اس کے باوجود انہیں گریڈ18کی اہم ترین عہدے پر تعینات کررکھنا ایک حیران کن بات ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی نے او پی ایس افسران کی تعیناتی پرپابندی عائد کررکھی ہے تاہم اس کے باوجود بلدیہ شرقی میں کھلے عام عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف ورزی کی جاری ہے،ایک چہیتے افسر کو دو اہم عہدوں پر تعینات کئے جانے پر دیگر افسران میں بے چینی اوراضطراب کے ساتھ ساتھ بددلی بھی پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث بلدیہ شرقی کے امور بھی متاثر ہورہے ہیں،بلدیہ شرقی افسران نے منصور شیخ،جاوید شیخ،اور روشن میعمن کی متنازعہ ترقی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اعلی حکام اور عدالت عظمی سے او پی ایس افسر کی تعیناتی کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔*
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89