بارش کے باعث 5 دنوں میں صرف ایک اننگز مکمل ہوئی۔مسلسل پانچویں روز بھی میچ بارش کی وجہ سے تعطل کا شکار رہا۔
آخری روز انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز سات رنز ایک وکٹ کے نقصان پر آگے بڑھائی تو کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔
Match drawn!#ENGvPAK Scorecard ➡️ https://t.co/HaSAHsBdDD pic.twitter.com/gcRsoNjs1r
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 17, 2020
پہلی اننگز میں 72 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں یہ انکا پہلا ایوارڈ ہے جو کہ پروفیشنل کیریئر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایوارڈ ملنے پرخوشی ہے اگر بارش نہ ہوتی تومیچ اچھا ہوتا۔
تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اب پاکستان کے پاس اب سیریز بچانےکا آخری موقع ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ بھی ساؤتھمپٹن میں شیڈول ہے۔