دوسرا ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 236 رنز پر آؤٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کھیلی جا رہی ہے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا رکھے تھے، رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

محمد رضوان نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور وہ اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جب کہ جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 60، بابراعظم نے 47 اور اظہر علی نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet